حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی سی طبقات کے سروے کے سلسلہ میں متحدہ اضلاع میں عوامی سماعت کیلئے بی سی کمیشن نظام آباد پہنچ چکا ہے۔ صدرنشین بی سی کمیشن جی نرنجن اور کمیشن کے ارکان آر جئے پرکاش، ٹی سریندر، آر بالا لکشمی اور اسپیشل آفیسر جی ستیش کمار نے نظام آباد میں ایڈیشنل کلکٹر ریوینو، ڈسٹرکٹ بی سی ڈیولپمنٹ آفیسر، آر ڈی او اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ عوامی سماعت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی کمیشن سماجی، معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بی سی طبقات کا سروے کررہا ہے۔ 29 اکٹوبر کو نظام آباد میں عوامی سماعت ہوگی۔ صدرنشین بی سی کمیشن نے باسر پہنچ کر مندر کے درشن کئے۔ 1