حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کا کام 30 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 نومبر سے سرکاری عہدیداروں کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ ہر 150 گھروں کیلئے ایک نوڈل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے کام میں حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے 2022 سے زیر التواء ڈی اے کی اجرائی کے سلسلہ میں ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈی اے کی ایک قسط جاریہ ماہ کی تنخواہ میں شامل کی جائے گی۔ 1