بے بنیاد خبروں کے خلاف قانونی کارروائی : اے پی میں حکمنامہ جاری

   

امراوتی 31 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے غلط ‘ بے بنیاد اور بدنام کرنے والی خبروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے احکام جاری کئے ہیں۔ اس طرح جگن نے اس متنازعہ جی او کو بحال کردیا ہے جو ان کے والد کے دور حکومت سے ہی التواء میں رکھا گیا تھا ۔ 2007 میں یہ حکمنامہ متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں جاری کیا گیا تھا ۔ یہ حکمنامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک محدود تھا ۔ کل جگن موہن ریڈی نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اس میں سوشیل میڈیا کے پوسٹس کو بھی قانونی کارروائی کے دائرہ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ سابق حکمرنامہ میں انفارمیشن کمشنر کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اختیار تھا تاہم نئے حکمنامہ میں یہ اختیار محکمہ جات کے سکریٹریز کو بھی دیا گیا ہے ۔