بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمہ کی تقریب، بلاول کی شرکت

   

دوبئی : وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے آج دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں اپنی والدہ اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مومی مجسمہ کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ بینظیر بھٹو کامومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں کسی پاکستانی شخصیت کے رکھے جانے والا پہلا مجسمہ ہوگا جس کی تقریب کو ہوئی 30 جولائی ہوگی۔ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن تھیں، بینظیر کو 27 دسمبر 2007 کے روز راولپنڈی میں 54 سال کی عمر میں انتخابی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر پہنچے ہیں جہاں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔