تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر سنگین نتائج کی چینی دھمکی

   

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ کا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنا سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگنگ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن کو سمجھنا چاہئے کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے مفادات میں سب سے اہم ہے اور یہ چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر کی نمائندگی کرتا ہے جسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تائیوان کے لیے 2 ارب ڈالر کے ممکنہ ہتھیاروں کی فروخت کے پیکیج کے حوالے سے کہاکہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے سنگین نتائج کو پوری طرح سمجھے۔