تارکین کا گروپ خاردار تاریں توڑ کر امریکہ میں داخل

   

میکسیکوسٹی: سرحد پر گشت کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ میکسیکو سے ’ہجرت کرنے والوں کا ایک بڑا گروپ‘ خاردار تاریں توڑ کر امریکہ میں داخل ہوا ہے۔غیر قانونی امیگریشن اس وقت امریکہ میں ایک بہت بڑا اور متنازعہ موضوع ہے جو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم سے پہلے نمایاں ہو رہا ہے۔اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے ارکان تارکین وطن کی حالیہ ریکارڈ آمد کیلئے صدر بائیڈن کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس ریپبلکنز پر الزام لگاتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر حل تلاش کرنے کی دو طرفہ کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔جمعرات کو تارکین کے اس نئے ریلے کے امریکہ میں داخلے کے بعد ریاست ٹیکساس کے ریپبلکن گورنر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حلیف گریگ ایبٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ افسران نے ’صورتحال پر فوری قابو پا لیا اور خاردار تاروں سے سرحد پر لگائی رکاوٹوں کو دو گنا کیا جا رہا ہے۔‘