تاریخی شہر بھٹکل میں قرآن پاک کا ایک اور معجزہ پیش آیا، چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر حسن شوپا بنا حافظِ قرآن

, ,

   

بھٹکل: جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں واقع شہر بھٹکل میں قرآن مجید کا ایک اور معجزہ پیش آیا ہے، ایک چھ سالہ بچے نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے، ملی اطلاعات کے مطابق اس کم سن بچے نے اپنی نانی حافظہ طاہرہ آپا کے پاس قرآن کریم مکمل حفظ کیا ہے۔

اس مبارک گھڑی کی مناسبت سے ان کے گھر میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نامور عالم دین مولانا الیاس جاکٹی بھٹکلی ندوی نے کہا کہ چھ سالہ بچہ کا حافظِ قرآن بننا بھٹکل کی تاریخ کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی تاریخ کا ایک کھلا معجزہ ہے۔ اس سے قبل بھی بھٹکل کی تاریخ میں کم مدت میں بننے والے حفاظ موجود ہیں لیکن کم عمری میں حفظِ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہونے والے یہ پہلے لڑکے ہیں جنہوں نے صرف چھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اس مبارک گھڑی کی مناسبت سے ان کے گھر میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نامور عالم دین مولانا الیاس بھٹکلی ندوی نے کہا کہ چھ سالہ بچہ کا حافظِ قرآن بننا بھٹکل کی تاریخ کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی تاریخ کا ایک کھلا معجزہ ہے۔ اس سے قبل بھی بھٹکل کی تاریخ میں کم مدت میں بننے والے حفاظ موجود ہیں لیکن کم عمری میں حفظِ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہونے والے یہ پہلے لڑکے ہیں جنہوں نے صرف چھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

(مقامی میڈیا فکرو خبر کے شکریہ کے ساتھ)

YouTube video