تاریخی فیصلہ : سپریم کورٹ کسی کے دباؤ میں نہیں آیا : غلام نبی آزاد

,

   

٭ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں پر نظرثانی کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے آج دیئے گئے حکم کو ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ آزاد نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ سپریم کورٹ نے وہی بات کی ہے جو جموں و کشمیر کے عوام محسوس کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ’حکومت سارے ملک کو گمراہ کررہی ہے۔ اس مرتبہ سپریم کورٹ بجاطور پر آگے آیا ہے وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آیا ہے‘۔