تاملناڈو میں 20لاکھ افراد کو لگے کا کورونا ٹیکہ

   

نئی ، 12 ستمبر: تمل ناڈو کو کورونا سے مبرا بنانے اور ممکنہ تیسری لہر کو روکنے کے لیے اتوار کو ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی ، جس کے تحت 20 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کی جائے گی ۔ انٹنسیو پلس پولیو امیونائزیشن (آئی پی پی آئی) ماڈل کے بعد کورونا ٹیکہ کاری کے لئے 40 ہزار سے زائد پرائمری ہیلتھ سنٹرز ، سرکاری اسپتال ، مڈ ڈے میل سینٹرز ، اسکولوں ، بس اسٹینڈز ، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر مقامات پرانتظامات کئے گئے ہیں اور جہاں لوگ جمع ہو کر ٹیکہ لگاوا سکیں ۔ریاستی حکومت نے 20 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کے لئے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ان بوتھوں پر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نے پہلی اور دوسری ڈوز لگوائی ۔ ریاستی حکومت نے ہدف کے حصول کے لیے ویکسین کے مناسب ذخیرے کو یقینی بنایا ہے ۔ریونیو ، بلدیاتی اداروں ، تعلیمی اداروں ، روٹری انٹرنیشنل اور دیگر غیر سرکاری اداروں نے بھی حکومت کی مہم کی حمایت کی ہے ۔ ریاست میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر سے بچنے کے لیے اسے ریاست کی ڈی ایم کے سرکار اسے نافذ کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ایم سبرامنیم نے کہا ‘‘کورونا سے مبراحالات اور ریاست کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا ضروری ہے ’’۔ 5 ستمبر تک 18 سال سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کی آبادی 6.06 کروڑ تھی۔