تاڑبن کے فرنیچر گودام میں آتشزدگی

   

حیدرآباد : پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر تاڑبن میں ایک فرنیچر گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں لکڑی کی اشیاء جلکر خاکستر ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک فرنیچر گودام میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی جسے دیکھ کر مقامی عوام نے پولیس کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں چندولال بارہ دری اور مغل پورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سگریٹ یا کوئی جلتی ہوئی اشیاء فرنیچر گودام میں پھینکنے کے نتیجہ میں یہ آگ لگی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔