تبت میں ایکسپریس ڈیلیوری کے شعبہ میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ

   

تائی پے۔ چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خودمختار خطے میں رواں سال جنوری اور نومبر کے درمیان کوریئر کے شعبہ میں پارسلز کی دیکھ بھال اور کاروباری آمدنی کے لحاظ سے مضبوط ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ علاقائی پوسٹل انتظامیہ کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق تبت میں ایکسپریس انٹرپرائزز نے 2021 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 1 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار پارسل نمٹائے جو گزشتہ سال کی نسبت 29.73 فیصد زیادہ ہے۔مختلف مقامات کے لحاظ سے شہر کے اندر تقسیم کیے جانیوالے پارسلز اس عرصہ کے دوران 45.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 33 لاکھ 40ہزار کی تعداد تک پہنچ گئے ہیں۔ تبت ایکسپریس سروسز کی مشترکہ آمدنی 39.15 فیصد بڑھ کر 44 کروڑ 50 لاکھ یوآن(تقریبا 7 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔آمدن میں اضافہ اسی مدت کے دوران پورے ملک میں ایکسپریس انٹرپرائزز میں 19.6 فیصد اضافے کے مقابلے میں تیز ہے۔اس شعبہ کی مضبوط کارکردگی جزوی طور پر مضبوط معاشی بنیاد کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران خطے کی جی ڈی پی میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔