دیوریا: 16 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ماہی پروری کے وزیر ڈاکٹر سنجے نشاد نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس برائی کو روکنے کیلئے سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں۔ جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں، جن میں موت کی سزا کا بھی انتظام ہونا چاہیے ۔ تبدیلی مذہب کے سرگنہ چھانگر بابا کے بعد اب آگرہ میں عبدالرحمان کو گرفتار کر کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تبدیلی مذہب کے معاملے میں عثمان غنی کو دیوریاسے گرفتار کیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کس طرح مذہب کی تبدیلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ دیوریا میں برسوں سے مذہب کی تبدیلی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور حکومت نے دیوریا کے ایم ایل اے شلبھ منی ترپاٹھی کی شکایت کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ دیوریا میں ایس ایس مال کے آپریٹر کے خلاف ایک نوجوان خاتون کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزام پر کلیدی ملزم عثمان غنی کو دیوریا پولس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔
کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔