تحصیلدار کی دفتر سیاست نرمل آمد ، SIR فارم کی حوالگی

   

نرمل ۔ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار نرمل ایم راجو کی راست نگرانی میں آج وارڈ نمبر 40 میں گھر گھر ایس آئی آر فارمس کی تقسیم عمل میں آئی۔ ایم راجو تحصیلدار نے مقامی دفتر سیاست، نرمل میں نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر سے ملاقات کرتے ہوئے ایس آئی آر کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ بلدی وارڈ نمبر 40 میں دفتر سیاست پر انہوں نے کافی دیر اس وارڈ کے عوام کو تفصیلات سے واقف کروایا اور ووٹر لسٹ میں جن کا بھی نام شامل ہے، انہیں بھی اور جن کا نام شامل نہیں ہے، ان کی تفصیلات درج کرتے ہوئے بی ایل اوز سے تعاون کی خواہش کی اور سینئر صحافی سید جلیل ازہر کو ایس آئی آر فارم حوالہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اس ایریا کی بی ایل او پدما، سوپروائزر رمنا کے علاوہ محمد انیس احمد خان سینئر کانگریسی قائد ، بوتھ لیول ایجنٹ الماس خان، شیخ جبار NRI ، میر ذاکر علی NRI و دیگر موجود تھے۔