ترقیاتی کاموں کیلئے اختراعی طریقوں کا استعمال ضروری

   

کوہیر کے مختلف مواضعات میں جھارکھنڈ کے اعلیٰ افسران کا دورہ ، اہم معلومات اور ٹکنالوجی نافذ کرنے کا فیصلہ
کوہیر ۔9 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع مختلف مواضعات سجاپور ، بڑم پیٹ ، خانہ پور ، کتور ( کے ) ماچرا ریڈی پلی میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا منصوبہ کے تحت چل رہے منصوبوں کے کاموں کا براہ راست مشاہدہ کرنے کیلئے ریاست جھارکھنڈ کے اعلیٰ افسران کے ایک وفد جس میں سندیپ دوبے ، شریمتی وجیتا سنگھ ، نارائن کمار مشرا ، کوشلیندر کمار ، ڈاکٹر لال مہتو ، شیو سکلنپ کے علاوہ دیگر عہدیدار نے دورہ کرتے ہوئے زمینی سطح پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفد ایک رکنی سندیپ دوبے نے بتایا کہ اس دوسرے کا اصل مقصد عام کا ترقیاتی کاموں کے لئے علاوہ اپنے اختراعی طریقوں کو کس طرح نافذ کیا جارہا ہے اور تقریباً 10 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل کئے گئے واٹر شیڈ کاموں کا زمینی سطح پر معائنہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ پانی کے تحفظ کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ عوامی شراکت داری اور دیہی ترقی مقامی لوگوں کی معاش بہتری کیلئے ذریعہ معاش کی فراہمی سلف اور ہلف گروپس کو مضبوط بناتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور واٹر شیڈ ، منیجمنٹ میں مکمل شفافیت کے ساتھ موثر طریقہ سے نافذ کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ وفد نے خانہ پور اور کتور میں دیہی علاقوں کے پروجیکٹ کے مقامات کا معائنہ کیا ۔ انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ ریاست اور ضلعی سطح کے افسران کی نگرانی میں چلنے والے یہ منصوبہ ریاست جھارکھنڈ کے افسران کیلئے ایک بہترین نمونہ ثابت ہوں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ کی ٹیم نے اس دورے کے ذریعہ حاصل کی گئی اہم معلومات اور ٹیکنالوجی اپنی ریاست میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر گوپال کرشنا ، واٹر شیڈ آفیسر ، پدماوتی سرپنچ سجاپور ، ششی ریکھا ، سریش ، محمد اقبال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔