ترنمول رکن اسمبلی میہر گوسوامی بی جے پی میں شامل

   

کولکاتہ ۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی میہر گوسوامی نے پارٹی سے استعفی پیش کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔میہر گوسوامی نے دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر پارٹی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگھیا موجود تھے جنہوں نے گوسوامی کو بی جے پی کا پرچم حوالے کیا ۔ واضح رہے کہ آج ہی ترنمول کے ایک سینئر وزیر سویندو ادھیکاری نے وزارت سے استعفی پیش کردیا تھا تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفی نہیں دیا ہے ۔ میہر گوسوامی نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اب شمالی بنگال میں ترقی کو یقینی بناپائیں گے ۔