ترکیہ اور سربیا کے تعلقات مستحکم : اردغان

   

سراجیو : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون ترکیہ اور سربیا کے تعلقات میں ‘قائدانہ’ کردار ادا کر رہا ہے۔ سربیا میں ترکیہ۔سربیا بزنس فورم سے خطاب میں اردغان نے کہا کہ ترکیہ اور سربیا نے مختصر وقت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ہمارا باہمی تجارتی حجم اوپر تلے دو سالوں میں 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرکے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔صدراردغان نے بتایا کہ سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکیہ سے قریب 850 سرمایہ کار فعال ہیں۔ ان فرموں کا ملکی معیشت میں حصہ گزشتہ 12 ماہ میں ایک ملین ڈالر سے 405 ملین ڈالر تک ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اقتصادی و تجارتی تعاون دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات میں بلند سطح کی حیثیت کا حامل ایک دوسرا پہلو شعبہ سیاحت میں قریبی تعاون اور دلچسپی ہے۔