ترکیہ کی مساجد میں نماز کے ساتھ فٹنس کا بھی انتظام

   

استنبول: استنبول کی مساجد میں ان دنوں نمازیوں کیلئے فٹنس کی کلاسیں بھی لگائی جارہی ہیں۔ ایک مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ جسمانی ورزش کے نتیجہ میں نمازوں کا معیار بھی بہتر ہوگا کیونکہ لوگ خود کو زیادہ چست محسوس کریں گے۔ترکی کے استنبول کی ایک مسجد میں نماز ظہر زرا دیر پہلے ہی ختم ہوئی ہے۔ اس مسجد میں اطراف کے بیشتر محنت کش افراد نماز پڑھنے آتے ہیں۔ سفیدی مائل بالوں والے نمازیوں کی نگاہیں اب پولو شرٹ میں ملبوس اسپورٹس انسٹرکٹر کا کردار ادا کرنے والے مسجد کے امام کی جانب ہے۔عبداللہ خان مسجد کے دبیز فیروزی رنگ کے قالین پر ایک درجن سے زائد نمازی خوبصورت تراشی ہوئی داڑھی والے امام کے ساتھ سیدھے کھڑے ہیں۔