ترکی کو انسانی حقوق کا خیال کرنا ہوگا: یورپی یونین

   

انقرہ : یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر ترکی یورپ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے تو اسے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ یورپی یونین کو ترکی میں خواتین کے حقوق سے متعلق تشویش ہے۔ صدر اردغان نے پچھلے ماہ ہی ایک صدارتی فرمان کے ذریعے خواتین کو گھریلو تشدد سے تحفظ دینے سے متعلق استنبول کنونشن سے علحیدہ ہونے کا اعلان کیا۔ ترکی کے اس فیصلے پر ملک کے اندر اور باہر کافی تنقید ہوئی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ یورپ ترکی کے ساتھ تعلقات کی بہتری چاہتا ہے لیکن انسانی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔