تریپورہ میں سی پی آئی (ایم) سے وابستہ 70وکلاء بی جے پی میں شامل

   

اگرتلہ: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ سے ایک دن قبل جمعہ کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) سے وابستہ تقریباً 70 وکلاء نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا اور صدر راجیو بھٹاچاریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔وکلاء کو بھگوا جھنڈا دے کر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ عام لوگوں کے علاوہ اب دانشور بھی سی پی آئی (ایم) کو اس کے ملک مخالف موقف اور ترقی مخالف نقطہ نظر کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی پر لوگوں کے اعتماد اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے الیکشن کی تیاریوں میں لیگل سیل اور ہماری تنظیم مضبوط ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر لوگوں کا اعتماد ہر جگہ عیاں ہے ، جو ممکنہ فتح کا اشارہ دے رہا ہے ۔ بی جے پی میں عہدوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے لیکن رشتوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ، افراد مختلف پیشوں سے وابستہ ہو سکتے ہیں لیکن بحیثیت انسان سب برابر ہیں۔