تلنگانہ اورآندھراپردیش میں مویشیوں کا تہوار کنومامنایاگیا

   

حیدرآباد 16جنوری(یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کے تیسرے دن آج مویشیوں کا تہوار کنومامنایاگیا۔ اس موقع پر خاص طور پر دیہی علاقوں میں عوام مویشیوں اور زرعی آلات کی پوجا کرتے ہیں۔ کسانوں کی روزمرہ کے کاموں میں مدد کرنے والے دیہی مزدوروں کو تہنیت پیش کی جاتی ہے ۔