تلنگانہ اور اے پی میں موسم کے خشک رہنے کا امکان

   

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، آندھراپردیش اور یانم میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،اے پی اور یانم میں موسم خشک رہا۔اعظم ترین درجہ حرارت 38.6ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں درج کیاگیا۔