تلنگانہ: بحث و تکرار کے دوران بیوی کے ڈھکیل دینے سے شوہر کی موت

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): رقم کو لے کر بحث و تکرار کے دوران بیوی نے شوہر کو ڈھکیل دیا جس پر شوہر کو سر پر شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ چوٹ اپل کے دھرما رام گاؤں میں پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 65 سالہ ایم نرسمہا اور ان کی اہلیہ 60 سالہ ایم لکشمما کے درمیان وظیفہ کی رقم کو لے کر شدید بحث و تکرار ہوگئی۔

اسی دوران شدید غصہ کے عالم میں لکشمما نے اپنے شوہر نرسمہا کو ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے نرسمہا ایک لکڑی کے تخت سے جاگرا۔ اس کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔