تلنگانہ: محکمہ برقی میں ملازمتیں، ڈگری امیدواروں کیلئے جونئر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کی 500جائیدادیں، اقلیتی نوجوان زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔

   

حیدرآباد: سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی آف تلنگانہ جو محکمہ برقی (الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ)  tsspdcl کا اہم شعبہ ہے اس جونئر لائن مین اور دیگر جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔جونئر لائن مین کی 2500مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ اس کے لئے تعلیمی قابلیت کم از کم دسویں جماعت کامیاب یا ا س کے مماثل امتحان کامیاب اور آئی ٹی آئی سے الیکٹریکل ٹریڈ یا وائر مین کورس کئے ہوئے یا دو سالہ انٹر میڈیٹ وکیشنل کورس الکٹریکل ٹریڈ سے کامیاب ہو اہل ہوں گے۔ جونئر لائن مین کی اہلیتی عمر 18سال سے 35سے کم عمر والے امیدوار ہوں گے۔ ایس سی۔ ایس ٹی او ربی سی امیدواروں کے لئے عمر میں پانچ سال تک کی رعایت ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10نومبر تک ہے اور انتخاب کیلئے تحریری امتحان 15دسمبرکو مقرر ہے۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کریں۔ امیدوار کو ایس ایس سی کا میمو / سرٹیفکیٹ او راسکول کا بونافائیڈ، آئی ٹی آئی /انٹروکیشنل کورس کا سرٹیفکیٹ تیار رکھنا ہوگا جو سلکشن لسٹ کے موقع پر طلب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امیدوار کو Pole Climbingالٹریکل کھمبے پر چڑھتے وقت پیش کرنا ہوگا۔۔۔جونئرپرسنل آفیسرس کی 25 مخلوعہ جائیدادوں کے لئے ڈگری امیدوار اہل ہوں گے۔ ایس پی ڈی سی ایل ٹی ایس میں جونئر پرسنل آفیسرس کی 25مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات طلب ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10نومبر ہے۔ امتحان 15دسمبر کو ہوگا۔

جونئر پرسنل آفیسرس کے عہدہ کے لئے تعلیمی قابلیت درجہ اول سے بی اے، بی کام یا بی ایس سی کامیاب ہو یا ا سکے مماثل کورس کو حکومت تلنگانہ کے مسلمہ حیثیت رکھتا ہو اہل ہیں۔ امیدوار کی عمر کم از کم18سے 34تک ہوں۔ ایس ٹی / ایس سی او ربی سی امیدوراوں کے لئے پانچ سال عمر میں رعایت رہے گی۔ اس کی مزید تفصیلات کے لئے http://tssouthpowrt/cgg.gov.inپر لاگ آن کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ نوٹیفکیشن نمبر 02/2019ہے۔ ڈگری امیدواروں کے لئے جونئر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کیلئے 500مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات طلب ہیں۔ ایس پی ڈی سی ایل ٹی ایس میں جونئر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کے لئے 500مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 30/اکتوبر سے ہوچکا ہے۔ فیس کی ادائیگی کے بعد ادخال فارمس 31/اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

 

فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 20نومبر ہوگی۔ جونئر اسسٹنٹ کم کمپیوٹر آپریٹرس کے 500مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے تعلیمی قابلیت کم از کم ڈگری کامیاب لازمی ہے جو یو جی سی مسلمہ یونیورسٹی سے کئے ہوں یا اس کے مماثل کورس جو حکومت تلنگانہ کا Approved ہو اہل ہوں گے۔ امیدوار کی عمر 18تا 34سال کے درمیان ہو۔ ایس سی۔ ایس ٹی۔ بی سی امیدواروں کیلئے پانچ سال تک کی رعایت ہوگی۔امیدوار کو پہلے فیس ادا کرنا ہوگا۔ بعد ازاں فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ http://tssouthpowrt/cgg.gov.inپر دیکھی جاسکتی ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 13/2019ہے۔ امیدواروں کی رہنمائی کے لئے احاطہ روزنامہ سیاست، محبوب حسین جگر ہال شام 4تا7بجے امیدوار اپنے اسنادات کی زیراکس، فوٹوز، آدھارکارڈز کے ساتھ ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔