تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران بھاری بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع رنگاریڈی، میڑچل ، ملکاجگری میں چہارشنبہ کو بھاری بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کو بھی شدید ترین بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جن اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے، ان میں جوگو لانبا، گدوال ، ونپرتی ، ناگر کرنول ، محبوب نگر ، وقار آباد، رنگا ریڈی، یادگیری ، بھونگیر، جنگاؤں، نلگنڈہ ، نارائن پیٹ اور کھمم شامل ہیں۔ موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے جو مغرب سے شمال مغربی سمت پیشرفت کرتے ہوئے طوفان نیوار میں تبدیل ہوگا۔