حیدرآباد :تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران کہر کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 2تا5فروری کے دوران شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں بھی موسم خشک رہے گا۔اقل ترین درجہ حرارت 11.7ڈگری تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 20.6ڈگری سلسیس حیدرآبادمیں درج کیاگیا۔