تلنگانہ میں آئندہ ماہ کالجس کھولنے پر غور

   

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں چیف سکریٹری اعلیٰ تعلیم چترا رام چندرن اور کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل شرکت کریں گے۔ چیرمین ٹی پاپی ریڈی نے کہا کہ اس اجلاس میں دیوالی کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کے چیرمین پاپی ریڈی نے کہا کہ اگر صورتحال موافق ہو تو ڈسمبر میں یونیورسٹیز اور کالجس دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔