تلنگانہ میں بے شمار ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری

   

عوام کے علاج پر خصوصی توجہ ، سنگاریڈی میں کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر چنتا پربھاکر کا خطاب

سنگاریڈی : چنتا پربھاکر صدر ٹی آر ایس ضلع سنگاریڈی نے کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کی سالگرہ کے موقع پر سنگا ریڈی کے سرکاری دواخانہ میں غریب مریضوں میں پھل تقسیم کئے اور کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے14 سال تک جدوجہد کرتے ہوئے کے چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ حاصل کیا اور بحیثیت چیف منسٹر منتخب ہوتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ۔ سب سے پہلے برقی کی سربراہی ، پینے کے پانی کی سربراہی، زرعی شعبے کی ترقی، اور ریتو بندھو اسکیم، کھیتوں کو پانی سربراہ کرنے کیلئے مختلف زرعی پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا ۔ عوام کو کورونا اور دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے دواخانوں میں علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ کے علاوہ آکسیجن کی سہولت بھی فراہم کی گئیں ۔ پنچایت اور بلدیہ میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ۔ بی وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی نے کے چندرشیکھرراؤ چیف منسٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کے چندرشیکھرراؤ چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں بے شمار ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم اے حکیم ، بیریایادو، منوھر گوڑ، ڈاکٹر سری ہری نرہر ریڈی، وینکٹیشورلو، نرسمہلو اور دیگر موجود تھے۔