تلنگانہ میں تعمیری سرگرمیوں کی اجازت، بیرون ریاست مزدوروں کا خاص خیال رکھنے چیف بلڈرس کو ہدایت۔ چیف سکریٹری کی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

,

   

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے ملک کے بیشتر شعبہ ٹھپ پڑ چکے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں۔ اسی دوران تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآبادکے حدود میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کوتعمیر ی سرگرمیوں کے کام کی اجازت دے دی ہے۔ ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے اعلیٰ عہدیدارو ں اور پراجکٹ ڈیولپرس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یہ ہدایت دی۔ اس کانفرنس میں تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے عہدیدار وں کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔

چیف سکریٹری سومیش کمار نے پراجکٹ ڈیولپرس عہدیداروں کو یقین دلایا کہ تعمیری سرگرمیوں کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے بلڈرس سے خواہش کی کہ وہ بیرون ریاست مزدوروں کا خاص خیال رکھیں، انہیں بہتر غذاء کے علاوہ اچھی تنخواہیں بھی ادا کریں اور ان کی صحت کی خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر بلڈرس نے چیف سکریٹری سے اپیل کی کہ وہ تعمیر کیلئے ضروری اشیاء جیسے اسٹیل‘ سمنٹ‘ ریتی اور اینٹوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ جس پرڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی نے کہا کہ تعمیری اشیاء کی حمل و نقل کو آسان بنایاجائے گا۔