تلنگانہ میں سردی کی لہر میں پھر اضافہ

   

حیدرآباد:تلنگانہ میں سردی کی لہر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے ۔سات بجے شب سے ہی سردی کی لہر کا آغاز ہورہا ہے ۔کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادر صبح کی اولین ساعتوں میں دیکھی جارہی ہے جس سے چہل قدمی کرنے والوں کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔اسی طرح گاڑیاں چلانے والوں کو بھی کہر کی وجہ سے راستہ صاف نظر نہیں آرہا ہے اور وہ گاڑیوں کی لائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔ کئی افراد سڑکوں پر آگ جلاتے ہوئے سردی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔متحدہ عادل آبادضلع سردی کی لہر سے شدید متاثر ہے ۔سردی سے بچنے کیلئے لوگ گرم لحاف اور گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔

سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔