تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری

   

حیدرآباد 8 اپریل (یواین آئی) تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ اپریل کے آغاز سے ہی بیشتر مقامات پر ریکارڈ درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے ۔صبح 9 بجے سے گرمی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ 10 اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے ۔ان اضلاع کے 34 منڈلوں میں شدت کی گرمی ہے ۔گذشتہ دس سال میں دوسری مرتبہ ان مقامات پرشدید گرمی محسوس کی جارہی ہے اور درجہ حرارت 3.5ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے ۔نلگنڈہ زیادہ متاثر ہے ۔ویمولاپلی، نڈمانیرو کے کئی علاقوں میں شدید گرمی دیکھی جارہی ہے ۔