تلنگانہ میں پب جی کی عادت نے ایک 20سالہ نوجوان کی جان لے لی

,

   

کاماریڈی۔ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پب جی کھیل کے عادی ایک 20سالہ نوجوان کی نعش اس کے گھر سے برآمدہوئی ہے‘ موت کی وجہہ مسلسل کھیل کی وجہہ سے پیدا ہونے والا تناؤ بتایاجارہا ہے۔

مذکورہ نوجوان مبینہ طور پر اس کھیل کے مختلف ورژن کھیل رہا تھا جو اب بھی ملک میں ممنوع ہے۔ والدین کے بموجب لنگم پیٹ منڈل کا ساکن 20سالہ مجید اس کھیل کا عادی تھا۔

مقامی میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ وہ گھر کی پہلی منزل پر دیوان خانہ میں بیٹھا تھا اور دوپہر کھانے تک بھی نیچے نیں آیاتھا۔

جب ہم اس کو دیکھنے کے لئے اوپر گئے تو وہ ہمیں فرش پر مردحالات میں پڑا ملا۔ متوفی مذکورہ کھیل کا عادی تھے واقعہ کے فوری بعد گھر والے او رپڑوسی اس کو لے کر اسپتال گئے جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔

قبل ازیں اگست میں آندھرا پردیش میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی اس وجہہ سے موت کی خر ملی تھی جو پب جی کھیل کاعادی تھی اور کئی دنوں تک یہ کھیل کھیلنے کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی تھی