تلنگانہ میں کورونا کے 1015 نئے کیسس ، 3 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا 1015 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1393 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیسس 254666 ہوگئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 17323 ایکٹیو کیسس ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 1716 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس سے زیادہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ہے۔ تاحال 235950 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 40603 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 377 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ابھی تک 4770004 کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں ۔ شہر اور اضلاع میں کورونا کیسس کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 172 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 80 ، جگتیال 18 ، کریم نگر 46 ، کھمم 48 ، منچریال 25 ، ملکاجگری 97 ، نلگنڈہ 57 ، ناگر کرنول 21 ، نظام آباد 25 ، رنگا ریڈی 98 ، سنگاریڈی 45 اور ورنگل اربن میں 41 نئے کیسس درج کئے گئے۔