تلنگانہ میں کورونا کے 1267 نئے کیسس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1267 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت میں 1831 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح پازیٹیو کیسس سے زیادہ صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 455 ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 32 ہزار 489 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ 1385 افراد کورونا سے فوت ہوئے۔ گذشتہ دو دنوں میں 42490 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 576 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد 201 نئے کیسس کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ریاست کے تمام 32 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں اور 10 اضلاع میں کیسس کی تعداد میں بتدریج اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 85 ، جگتیال 23 ، جنگاؤں 17، کاماریڈی 23 ، کریم نگر 53، کھمم 62، محبوب نگر 23 ، منچریال 32 ، میدک 21 ، ملکاجگیری 109 ، ملگ 23 ، ناگرکرنول 32، نلگنڈہ 89 ، نظام آباد 40 اور بھونگیر میں 24 کیسس منظرعام پر آئے ہیں۔