تلنگانہ میں کورونا کے 1,430 نئے پازیٹیو کیس ۔ 7 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج منگل کو کورونا کے 1,430 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 47,705 ہوگئی ہے۔آج سات اموات بھی ہوئیں جن سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 429 ہوگئی ہے ۔ آج 2,062 مریض علاج کے بعد ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔ حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج کے تازہ کیسیس میں جی ایچ ایم سی حدود سے 703 رنگا ریڈی سے 117 میڑچل سے 105 سنگاریڈ یسے 50 نلگنڈہ سے 45 اور کاما ریڈ ی سے 43 کیس رپورٹ ہوئے ۔