حیدرآباد:تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 147نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,93,737 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1593ہوگئی ہے 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق 399افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر 2,89,325 ہوگئی ہے ۔