تلنگانہ میں کورونا کے 1,567 نئے پازیٹیو کیس ۔ 9 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے 1,567 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اب تک متاثرین کی تعداد 50,826 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 9 اموات ہوئیں اور جملہ مہلوکین کی تعداد 447 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 1661 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ نئے پازیٹیو کیسوں میں جی ایچ ایم سی حدود سے 662 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رنگا ریڈی سے 213 ‘ میڑچل سے 33 ‘ سنگاریڈی سے 32 ‘ ورنگل اربن سے 75 ‘ محبوب نگر سے 61 ‘ راجنا سرسلہ سے 62 ‘ ناگرکرنول سے 51 ‘ نلگنڈہ سے 44 ‘ نظام آباد سے 38 ‘ سوریہ پیٹ سے 39 اور ورنگل رورل سے 22 کیس رپورٹ ہوئے ۔