تلنگانہ میں کورونا کے 1,640 نئے پازیٹیو کیس۔ 8 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,640 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن سے جملہ متاثرین کی تعداد 52,466 تک جا پہونچی ہے ۔ آج مزید 8 اموات کی بھی اطلاع ہے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 455 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 1,007 مریضوں کو علاج و صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 40,334 ہوگئی ہے جبکہ مزید 11,677 مریض دواخانوں میں زیر علاج بتائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج کے تازہ کیسوں میں گریٹر حیدرآباد سے 683 کریمنگر سے 100 رنگا ریڈی سے 135 اور سنگاریڈی سے 102 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیدا پلی سے 98 ‘ جئے شنکر بھوپال پلی سے 24 ‘ کاماریڈی سے 56 محبوب آباد سے 44 ‘ میڑچل سے 30 ‘ ناگرکرنول سے 52 ‘ ورنگل اربن سے 36 ‘ ورنگل رورل سے 22 ‘ نظام آباد سے 18 راجنا سرسلہ سے 20 ‘ میدک سے 22 اور ونپرتی سے 18 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔