تلنگانہ میں کورونا کے 79 نئے کیسس

   

حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 79 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 79 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 507 ہے جن کا آئسولیشن میں علاج جاری ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں 8217 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 335 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 99.45 فیصد درج کی گئی۔ حیدرآباد میں 40 کیسس درج کئے گئے جو گذشتہ دو دنوں کے مقابلہ زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ سنگاریڈی، رنگاریڈی، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، ملکاجگیری، منچریال، گدوال اور محبوب نگر میں نئے کیسس درج کئے گئے۔ر