تلنگانہ میں کورونا کے 948 نئے کیسس، 5 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 948 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1607 افراد کورونا سے گزشتہ دو دنوں میں صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس اور صحت یاب افراد کی تعداد میں کوئی زیادہ فرق باقی نہیں رہا۔ ریاست میں 259776 پازیٹیو کیس میں سے 245293 افراد صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو کیس کی تعداد 13068 ہے جن میں سے 10710 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔گزشتہ دو دنوں میں 42433 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 807 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔حیدرآباد میں 154 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 61 ، جگتیال 27 ، کاما ریڈی 25 ، کریم نگر 55 ، ملکاجگیری 83 ، نلگنڈہ 45 اور ورنگل اربن میں 40 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔