تلنگانہ میں کوویڈ سے مزید چار فوت ‘ 41 متاثر

,

   

حیدرآباد ۔ 24 ؍ مئی ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں کوویڈ۔19 کسیس کی تعداد کی1,854 تک پہنچ گئی ‘ جب اتوار کو 41 نئے پازیٹیو کسیس کی شناخت ہوئی ۔ اس وباء سے متاثر چار افراد آج فوت ہوگئے ۔ جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ گئی ۔ میڈیا بلیٹن کے مطابق 41 نئے کسیس میں 23 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہے ۔ ایک کا تعلق رنگاریڈی ضلع ہے ۔ 11 مہاجر مزدور ہیں اور چھ افراد بیرون مقامات سے واپس پہنچے ہیں ۔ کورونا وائرس سے صحتیاب 24 مریض اتوار کو دواخانوں سے ڈسچارج کر دیئے گئے جس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1,092 ہوگئی ہے ۔ اور فی الحال 709 افراد مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں ۔