تلنگانہ میں 12 آئی ایف ایس عہدیداروں کے تبادلے اور پوسٹنگ

   

بی شفیع اللہ اسپیشل کمشنر رورل ڈیولپمنٹ مقرر
حیدرآباد: 27 فروری (سیاست نیوز) حکومت نے 12 آئی ایف ایس عہدیداروں کے تبادلے اور انہیں نئی پوسٹنگ دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے تبادلوں اور پوسٹنگ سے متعلق 3 علیحدہ احکامات جاری کئے۔ بی شفیع اللہ آئی ایف ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، اسپیشل کمشنر رورل ڈیولپمنٹ آف پنچایت راج مقرر کیا گیا۔ شریمتی پرینکا ورگس آئی ایف ایس کا تبادلہ کرتے ہوئے چیف کنزرویٹر آف فارسٹ (آئی ٹی اینڈ ڈبلیو پی) دفتر پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی ایس جے آشا آئی ایف ایس ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ فارسٹ اکیڈیمی کو ڈین فارسٹ کالج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملگ کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ ڈاکٹر بی پربھاکر آئی ایف ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کالیشورم سرکل بھوپال پلی مقرر کیا گیا۔ ٹی روی کرن آئی ایف ایس ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محبوب آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر می سیوا مقرر کیا گیا۔ شریمتی اپرنا آئی ایف ایس ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ورنگل کو ڈپیوٹی کنزرویٹر آف فارسٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ انوج اگروال آئی ایف ایس فارسٹ ڈیویژنل آفیسر کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ورنگل مقرر کیا گیا۔ وشال بتولہ آئی ایف ایس فارسٹ ڈیویژنل آفیسر امرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محبوب آباد مقرر کیا گیا۔ ایس شانتا رام آئی ایف ایس کو ترقی کے بعد فیلڈ ڈائرکٹر کوال ٹائگر ریزرو منچریال مقرر کیا گیا۔ ایس رام بابو آئی ایف ایس کو ڈی سی ایف حیدرآباد سرکل کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ ڈاکٹر سنیل ہیرمت آئی ایف ایس کو ترقی کے بعد کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ ایس شانتا رام کو ترقی کے بعد کنزرویٹر آف فارسٹ اینڈ فیلڈ ڈائرکٹر کوال ٹائگر ریزرو منچریال مقرر کیا گیا۔1