تلنگانہ میں 24فیصد مرد اور28فیصد عورتیں موٹاپے کا شکار۔اعداد وشمار میں انکشاف

,

   

حیدرآباد۔ غیر صحت بخش اور تیار کھانا میڈل کلاس اور زیادہ آمدنی والے گھروں میں آسان ہوگیا ہے جو موٹاپے کی اصل وجہہ ہے‘ صحت کا خیال رکھنے والے ماہرین نے جمعہ کے روز عالمی یوم موٹاپے پر اس بات کاانکشاف کیاہے۔

موٹاپے کی وجہہ بن رہے طرز زندگی کے ضمن میں بڑے پیمانے پر شعور بیداری کے لئے ڈاکٹرس نے کہاکہ موٹاپے کی وجہہ سے قلبی امراض میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے‘ اور اب اس کوعالمی سطح پر کینسر کے امراض سے بچنے کی اہم وجہہ بھی مان لیاگیاہے۔

ڈاکٹر وینو گوپال پارک سینئر باریاٹرک اور میٹا بولک سرجن سن شائن اسپتال نے کہاکہ ”ہندوستان بھی دوسرے ترقی پذیر ممالک کے نقش قدم پر چل رہا ہے‘ جہاں پر زیادہ لوگ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اعداد وشمار کے مطابق تلنگانہ میں 28.6فیصد عورتیں جبکہ 24.2فیصد مرد موٹاپے کاشکار ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر اے وی گاوراؤ ریڈی ایم ڈی سن شائن گروپ برائے اسپتال نے کہاکہ یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ لوگوں کو صحت مند وزن اور عالمی موٹاپے کے بحران سے بچنے کے طریقے کار سے واقف کروانا ہوگا