تلنگانہ و اے پی میں گرما کی شدت میں اضافہ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز

   

حیدرآباد 6 اپریل(یواین آئی) تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب عوام کو دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مئی کے وسط میں درج کیاجانے والا درجہ حرارت اپریل کی ابتدا ہی میں دیکھاجارہا ہے ۔ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔ذرائع کے مطابق درجہ حرارت میں معمول سے تین تا چارڈگری کا اضافہ دیکھاگیا ہے ۔ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت44ڈگری درج کیاگیا۔بعض مقامات پر درجہ حرارت 40تا42ڈگری کے درمیان درج کیاجارہا ہے ۔اسی دوران اے پی رائلسیما کے مقامات نندیال، کرنول،کڑپہ، چتور، تروپتی وسطی ساحلی آندھراکے پرکاشم، پلناڈو،ایلورو میں شمالی اضلاع سریکالم، پاروتی پورم منیم اور وجیانگرم میں گرمی کی شدت درج کی گئی۔نندیال میں درجہ حرارت 44.4ڈگری درج کیاگیا۔