چیف منسٹر کی تقریر کے جواب میں وزیراعظم کا سیاسی بات کرنے سے انکار
حیدرآباد۔10۔ مئی (سیاست نیوز) نریندر مودی نے ریونت ریڈی کو بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی یا ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی !وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کو ریاست کی ترقی کے لئے ان سے جڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جس مقام پر پہنچنا چاہتے ہیں اگر وہاں واقعی پہنچنے کے خواہشمند ہیں تو انہیں ان(مودی) سے جڑے رہنا چاہئے ۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم سے خواہش کی تھی کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جس طرح 10 سال کے اپنے اقتدار کے دوران گجرات کو جو فنڈس فراہم کئے تھے مودی بھی تلنگانہ کو اتنے ہی فنڈس فراہم کریں تاکہ ریاست تلنگانہ کو 3ٹریلین کی معیشت بنانے میں سہولت حاصل ہوسکے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اس حوالہ کا جواب دیتے ہوئے نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انہیں چیف منسٹرگجرات کی حیثیت سے 10 سال کے دوران جو کچھ ملا تھا اگر اس کا جائزہ لیتے ہوئے تقابل کریں گے تو ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دورحکومت میں گجرات کو جو حاصل ہوا ہے وہ اب تلنگانہ کو جو حاصل ہورہا ہے اس کا 50 فیصد بھی نہیں تھا۔وزیر اعظم نے چیف منسٹر کی تقریر کے جواب میں کہا کہ اگر انہیں چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے جو ملا تھا اگر وہی مرکزانہیں دیتا ہے تو ریاست تلنگانہ یا ریونت ریڈی وہاں کبھی نہیں پہنچ پائیں گے جہاں پہنچنے کا وہ خواب دیکھ رہے ہیں۔3