حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کیلئے فخر کے لمحہ میں سابق کریم نگر ڈسٹرکٹ کے شانیگارم ولیج کے متوطن، ادے ناگاراجو کو برٹش پارلیمنٹ کے اپرچمبر، ہاؤز آف لارڈس میں ایک لائف پیر مقرر کیا گیا ہے۔ یونائٹیڈ کنگڈم (یوکے) کے وزیراعظم کیری اسٹارمر کی سفارش کی اساس پر کنگ چارلس سوم نے لائف پیر کے طور پر ان کے تقرر کو منظوری دی۔ ہاؤز آف لارڈس، ہندوستان میں راجیہ سبھا جیسا ہوتا ہے۔ حلف برداری پر مسٹر ادے کو سرکاری طور پر لارڈ ادے ناگاراجو کہا جائے گا اور وہ قومی اور عالمی سطح پر خدمات کیلئے منتخب ممتاز افراد کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔ پبلک پالیسی کے ماہر اور کمیونٹی لیڈر مسٹر ادے یونیورسٹی کالج لندن کے ایک سابق طالب علم ہیں جہاں سے انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ان کی ماسٹرس ڈگری مکمل کی۔H/A