تلگو پنڈت عہدوں پر تقررات کیلئے 33 امیدواروں کی فہرست جاری

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے آج 33 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جن کا تقرر طلب لینگویج پنڈت ۔ تلگو جائیدادوں پر تقررات کیلئے عبوری انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ پبلک سرویس کمیشن نے اسکول اسسٹنٹ ۔ فزیکل سائینس ( تلگو میڈیم ) عہدہ پر تقرر طلب جائیدادوں پر تقررات کیلئے بھی 10 امیدواروں کو منتخب کرلیا ہے اور ان کی بھی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ منتخب امیدواروں کی فہرست کمیشن کی ویب سائیٹ
www.tspsc.gov.in
پر دستیاب ہے ۔