تمام اہل صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ فراہم کریں : کلکٹر

   

نلگنڈہ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر بی. چندر شیکھر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ تمام اہل صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت ایک اہم خدمت ہے اور اس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی شناخت کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وہ اپنے چیمبر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ضلع کلکٹر نے نو منتخب کمیٹی کے اراکین جی کرشنا ریڈی اور جے شنکر، سی ایچ سمباشیوا ریڈی آندھرا جیوتی، خواجہ احمد فہیم الدین سیاست ، داس کے۔ دیوادینم وائی چندر شیکھر ریڈی10ٹی وی، کے۔ بجرنگ پرساد فوٹو اور این بالاراجو کیمرہ مین ، آر ٹی سی ریجنل منیجر جان ریڈی سوریاپیٹ ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئر ملیشم محکمہ اطلاعات اسسٹنٹ ڈائریکٹر یو وینکٹیشورلو بھی شریک رہے۔اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے ضلع کلکٹر کو پھولوں کا گلدستہ اور شال پیش کر کے اُن کا خیرمقدم کیا۔

گریٹر میونسپل کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ،میئر و دیگر کاخطاب
ورنگل۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرمیوں کے پیش نظر شہر میں کہیں بھی پانی کی قلت پیدا نہ ہو، اس مقصد کے تحت مضبوط منصوبہ بندی کے مطابق اقدامات کرنے گریٹر میئر گنڈو سدھا رانی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔جی ڈبلیو ایم سی (GWMC) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں میئرگنڈو سدھا رانی نے ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ و انچارج میونسپل کمشنر چاہت باجپائی کے ہمراہ انجینئرنگ عہدیداروں کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر میئر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری پینے کا پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پانی کی سپلائی کے نظام میں جہاں کہیں بھی لیکیج ہو، اسے فوری طور پر شناخت کر کے بغیر تاخیر مرمت کی جائے۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئرز روی کمار، مہندر، سنتوش بابو، مادھوی کے علاوہ دیگر ڈی ایز اور اے ایز نے شرکت کی۔