تمام سابق وزرائے اعظم کیلئے عظیم الشان میوزیم

   

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایک زبردست میوزیم قائم کرے گی جو تمام سابق وزرائے اعظم کیلئے مخصوص ہوگا۔ اس طرح انہوں نے نئے سیاسی کلچر کو عام کرنے پر زور دیا تاکہ سیاسی اچھوت پن سے چھٹکارہ پایا جاسکے۔ وہ نائب صدرنشین راجیہ سبھا ہری ونش کی سابق وزیراعظم چندرشیکھر کے بارے میں تحریر کردہ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر مخاطب تھے۔ مودی نے ظاہر طور پر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی طبقہ کا ایک گوشہ نے سابق وزرائے اعظم کی یادوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے چندرشیکھر کی ملک بھر میں پدیاترا کا حوالہ دیا۔