تمام سیاسی جماعتیں وقت پر یو پی انتخابا ت چاہتے ہیں۔ سی ای سی

,

   

الہ آباد ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کویڈ کی تیسری امکانی لہر اومیکرن کے پیش نظر یوپی انتخابات کو روک دیں


لکھنو۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندا نے جمعرات نے روز کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اترپردیش میں مقرر وقت میں کویڈ پروٹوکالس کے ساتھ انتخابات کے خواہاں ہیں۔

مذکورہ سی ای سی نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ مذکورہ ریاست میں کرونا وائرس ٹیکہ اندازی قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ پولنگ بوتھ میں اضافہ کریں گے اور اوقات میں بھی ایک گھنٹہ کا اضافہ کیاجائے گا او رمزیدکہاکہ پولنگ افیسران کو ٹیکہ لگایاجائے گا اور جنھیں ضرورت ہے انہیں بوسٹر شاٹس بھی لگائے جائیں گے۔

چند کہا کہ بعض پارٹیوں نے نفرت پر مشتمل تقریر‘ پیسوں کی عوض خبریں اور ”جانبدار“ سرکاری عہدیداروں پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے۔

ریاست میں جہاں پر وسطی مارچ میں انتخابات متوقع ہیں اپنے تین روز ہ لکھنو دور ے کے موقع پر چندرا نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے سلسلہ وار ملاقاتیں کیں اور ساتھ میں ضلع سطح کے سرکاری عہدیداروں سے بھی بات چیت کی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈسمبر23کے روز مرکزی حکومت کو مشورہ دیاتھا کہ وہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کو کویڈ کی تیسری امکانی لہر اومیکران کے پیش نظر روک دیں۔

اپنے دورے کے آخری دن انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”مجھے کہاگیا ہے کہ ریاست 86فیصد لوگوں نے ٹیکہ کی پہلی خوارک لے لی ہیں جبکہ 49فیصد لوگوں نے دوسری خوراک بھی حاصل کرلی ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے اگلے 15سے 20دنوں میں اہل لوگوں کوکویڈ ٹیکہ کی پہلی خوراک دی جائے۔ ہم نے ٹیکہ اندازی میں تیزی کے لئے کہا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ وباء کی وجہہ سے ریاست میں پولنگ بوتھ نمبرس میں 11,000تک کا اضافہ کیاجائے گا اور مناسب دوری برقرار رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”قبل ازیں ایک بوتھ 1500رائے دہندوں کے لئے بنایاگیاتھا۔ مگر کویڈ وباء کو ذہن میں رکھ کر اس میں 1250تک کی کمی لائی گئی ہے۔

اس کی وجہہ سے پولنگ بوتھ کی تعداد میں 11,000تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ لہذا جملہ پولنگ بوتھ جو قائم کئے جائیں گے ان کی تعداد1,47,351تک پہنچ جائے گی“۔

چندرا نے کہاکہ ماوسٹ متاثرہ علاقوں میں رائے دہی کی اوقات ریاست بھر میں ایک گھنٹہ تک بڑھادئے جائیں گے۔پولنگ افسران کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور اہل عہدیداروں کو بوسٹر شاٹس بھی لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تھرمل اسکینرس‘ سانٹائزرس اورماسک بھی تمام پولنگ بوتھس پر فراہم کئے جائیں گے اور سماجی دوری اور مناسب صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے خواتین رائے دہندوں کی تعداد کے بشمول وی وی پیڈس کے تنصیب اور سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے پر مشتمل تفصیلات سے بھی میڈیا کو واقف کروایا ہے