تناؤ بھی دوسری بیماریوں کی طرح ہی ہے‘ دپیکا پدکون

,

   

ششانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے سبب ہوئی اچانک موت کے بعد سے دپیکا پدکوان نے ذہنی صحت پر مثالیں پیش کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے۔

نئی دہلی۔ اداکارہ دپیکا پدکون جنھوں نے تناؤ کے ضمن میں ان کے ساتھ ہوئے تجربے پر ہمیشہ کھل کر بات کرتی ہیں‘ جمعرات کے روزاس بات پر زوردیاکہ تناؤ بھی دوسرے اقسام کی بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہی ہے۔

دماغی بیماری پر اپنے پیغام کو دوہراتے ہوئے پدکون نے کہاکہ تناؤ بھی ضیابطین اور کینسر کی طرح ایک مرض ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ”میرے بعد دوہرائیں: تناؤ بھی ایک بیماری ہے دیگر امراض جیسے کینسر اور ضیابطیس کی طرح یہ بھی ایک مرض ہے“

https://twitter.com/deepikapadukone/status/1273468783676411905?s=20

ششانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے سبب ہوئی اچانک موت کے بعد سے دپیکا پدکوان نے ذہنی صحت پر مثالیں پیش کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے۔

مذکورہ ’تماشا“ کی اداکارہ نے ذہنی صحت اور اس کی اہمیت پر رائے پیش کرتے ہوئے اپنی فاونڈیشن کے ذریعہ آواز اٹھانے کی شروعات کی ہے۔

دپیکا کی فاونڈیشن کانام ”دی لائیو لو لاؤ فاونڈیشن“ ہے‘ جس کا جون2015میں قیام عمل میں آیاتھا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اداکارہ نے قومی سطح پر شعودی بیداری کا آغاز کیا اور حقارت پر مشتمل کارائیوں کے خلاف بھی مہم شروع کی ہے۔

درایں ا ثناء ذہنی صحت کے متعلق ان کے تازہ پوسٹ پر کئی تبصروں کے پیش نظر‘ نٹیزنس نے بھی ذہنی صحت پر چند باتیں شیئر کی ہیں